Advertisement
Advertisement
Advertisement

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ مت کریں ورنہ آپ بہت بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے

Now Reading:

خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ مت کریں ورنہ آپ بہت بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے
Advertisement

گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔

گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے لیکن اگر گوگل نہ ہوتو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔

کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو گوگل پر سرچ کرنے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے غلط اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ  کا تعلق بھی ایسے افراد میں سے ہے جو گوگل پر ہر چیز سرچ کرتے ہیں تو پہلے یہ ضرور پڑھ لیں۔

1۔ مصنوعات کی پائیداری:

Advertisement

اگر آپ کوئی مخصوص چیز کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ جو آپ کی جلد، ہاضمے یا کسی بھی معاملے کے لئے بہتر ہے یا نہیں تو آپ  کو گوگل پر اس کا جواب ہاں بھی ملے گا اور منفی بھی ملے گا۔

اس لئے بہتر ہے کہ اس معاملے میں کسی ماہر سے مشورہ کرلیا جائے۔

2۔ کیڑے:

اگر تو آپ کو کیڑوں سے متعلق کچھ سرچ کرنا ہی ہے تو مخصوص سرچ اصطلاحات استعمال کریں کیونکہ اس طرح ایسی چیزیں سامنے آجائینگی جو آپ کی ذہنی صحت بھی متاثر کر سکتی ہے۔

3۔ اپنا نام سرچ کرنا:

 اگر آپ اپنے نام کو گوگل کریں گے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ کچھ ناخوشگوار نتائج کا سامنا ہوجائے، آپ کی چند بری تصاویر، ماضی کی معلومات، غیر مناسب مواد وغیرہ، چونکہ وہ مواد یا تصاویر ڈیلیٹ کرنا آپ کے لیے ممکن نہیں تو اپنے نام سے سرچ کرنے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔

Advertisement

4۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کے پھپڑے:

 انٹرنیٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔

5۔ ٹرانسلیشن:

گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے۔

6۔ جلدی امراض:

اگر چہرے پر کوئی دانہ یا دھبہ ہو تو گوگل نہ کریں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے اتنی زیادہ معلومات اور تصاویر آجائیں گی جو کہ ہلا کر رکھ دیں گی۔

Advertisement

7۔ بیماری کے حوالے سے معلومات:

 اپنے مرض کی علامات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا ذہنی طور پر دھچکا پہنچا سکتا ہے، بلکہ بدترین اور بے چینی کا شکار کرسکتا ہے، اسکے لئے بہتر ہے کہ کسی ماہر ویب سائٹ پر موجود معلومات سے مدد لی جائے۔

8۔ جرم کے  متعلق معلومات:

یہ کافی سنگین بھی ہوسکتا ہے، جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا تفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔

آگر آپ بھی ان چیزوں میں سے کسی حوالے سے سرچ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فوراً رک جائے ورنہ آگے  ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر