Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکروسافٹ کا پہلے سے زیادہ طاقتور 2 اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون متعارف؛ قیمت جانیں

Now Reading:

مائیکروسافٹ کا پہلے سے زیادہ طاقتور 2 اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون متعارف؛ قیمت جانیں
Advertisement

مائیکر سافٹ کمپنی کی جانب سے 2019 کے بعد اب دوسرا اور اپ ڈیٹ اسمارٹ فون متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ فروحت کے لئے  بھی پیش کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کو سرفیس ڈو 2 کا نام دیا گیا ہے جو کہ 2019 میں متعارف کرائے جانے والا سرفیس ڈو کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا  اسمارٹ فون 2 اسکرینوں کے ساتھ ہے اور اس میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

فون کی ڈوئل اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیوائس کو بھی پتلا کیا گیا ہے۔

سرفیس ڈو 2 میں کواکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

Advertisement

فون میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 4449 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

اس نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 انچ اور دوسری 8.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہے جبکہ دونوں اسکرینز میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز رکھا گیا ہے۔

سرفیس ڈو 2 پری آرڈر میں دستیاب ہے اور صارفین کو 21 اکتوبر تک مل سکے گا۔

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 15 سو (2 لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 16 سو ڈالرز (2 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 18 سو ڈالرز (3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر