Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا میسج بلیو ٹِک لگے بغیر پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خفیہ طریقہ جان لیں

Now Reading:

واٹس ایپ کا میسج بلیو ٹِک لگے بغیر پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خفیہ طریقہ جان لیں
موبائل اسپیس
Advertisement

واٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی وہ ایپلیکیشن ہے جس کی مدد سے لوگ با آسانی پیغامات کی منتقلی کو ممکن بناتے ہیں۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف مواقعوں پر نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے جس سے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنا آسان ہوتا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے انہی فیچرز کی کچھ ٹرکس کے حوالے سے بتائیں گے جس سے آپ اب تک ناواقف تھے۔

1۔ دوست کی پروفائل تصویر کو بدلنا:

اگر آپ اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدلنا چاہتے ہیں تو نمبر کاپی کریں اور مطلوبہ تصویر کو لے کر اس پر اپنے نمبر پیسٹ کردیں ۔

Advertisement

اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔

2۔ واٹس ایپ نمبر بدلنا:

کچھ لوگ کام کی وجہ سے نمبر بدلتے رہتے ہیں یا متعدد نمبروں کا استعمال کرتے ہیں یاسے میں ہر بار واٹس ایپ چیٹ کو مطلوبہ نمبر پر منتقل کرنے کے لئے ڈیلیٹ اور ری انسٹال کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے۔

لیکن یہ کام آسانی سے بھی ہوسکتا ہے اس کے لئے سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں، وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔

3۔ بڑی فائل بھیجنے کا طریقہ:

اگر آپ کسی کو 15 ایم بی سے بڑی فائل بیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کلاوڈ سینڈ (CloudSend) کے نام سے ایک اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

4۔ واٹس ایپ کی فائلز کمپیوٹر مں ٹانسفر کرنا:

اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

5۔ آڈیو پیغامات خفیہ رکھنا:

واٹس ایپ پر آڈیو پیغامات خٖیہ رکھنے کے لئے آڈیو کلپ کو پلے کرتے ہی کان سے لگالیں، ایسا کرنے سے یہ صرف آپ کو سنائی دیں گے۔

6۔ چیٹ محفوظ کریں:

واٹس ایپ کی چیٹس کو محفوظ کرنے کے لئے بیک اپ آپشن کو ہمیشہ کھلا رکھیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر یا پھر ہفتہ وار آپ کی واٹس ایپ چیٹ محفوظ ہوسکے۔

Advertisement

7۔ میسج موصول ہونے پر بلو ٹک نا آنے دیں:

جب کوئی میسج موصول ہو تو ایئرپلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔

جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک کراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔

8۔ ٹائپ رائٹر کا استعمال:

اپنے واٹس ایپ میسج کا فونٹ بدلنے کے لیے یہ سمبل (`) تین بار اپنے پیغام کے آگے یا پیچھے استعمال کریں جیسے یوں `میسج`، یہ اینڈرائیڈ کی بورڈ میں تو آسانی سے دستیاب ہے تاہم آئی او ایس میں نہیں، ایپل کی ڈیوائسز میں اسے کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

9۔:بغیر ایڈ کیے کسی کو میسج بھیجنا

Advertisement

اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔ اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔ جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔ اس کے بعد انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ‘ سینڈ میسج’ پر کلک کردیں۔ آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔

10۔:ایچ ڈی تصاویر بھیجنا

کسی چیٹ میں جاکر پیپر کلپ آئیکون اور پھر ڈاکومیٹ پر کلک کریں۔ ڈاکو مینٹ آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے وہ تمام ڈاکومینٹ فائلز آجائیں گی جو اسمارٹ فون میں محفوظ ہوں گی اور ہائی کوالٹی تصاویر بھیجنے کے لیے آپ Browse other docs پر کلک کریں اور پھر اس لوکیشن میں جائیں جہاں تصویر موجود ہو۔

11۔ ڈیلیٹ پیغامات پڑھنا:

اگر آپ ڈیلیٹ پیغامات  پڑھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔ جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

12۔ ڈیٹا کم استعمال کرنے کا طریقہ:

Advertisement

 ڈیٹا یوزیج مینیو میں آپ ڈیٹا کو محدود کرسکتے ہیں اور تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور دستاویزات کا آٹو ڈاﺅن لوڈ کا آپشن وائی فائی سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لو ڈیٹا یوزیج موڈ کو سلیکٹ کرکے بھی اس ایپ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں۔

13 ۔ دستاویزات کی شیئرنگ:

اس کے لیے ٹیکسٹ ونڈو کے بائیں جانب بنے تیر کے نشان پر کلک کریں، پھر شیئر ڈاکیومنٹ اور پھر وہ جگہ سلیکٹ کریں جہاں سے اسے شیئر کیا جارہا ہے۔

14۔ غیر ضروری  تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ ہونے سے روکیں:

اگر آپ  تصاویر اور ویڈیوز ڈیوائس میں خودکار طور پر محفوظ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے تو ایپ کی سیٹنگز میں چیٹس میں جائیں اور وہاں سیو اِن کمنگ میڈیا کو ٹرن آف کردیں۔

15۔:بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو

Advertisement

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔

اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔

اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔

16۔:بلیو ٹک ختم کریں

واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز، اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، وہاں ریڈ ریسپٹ کو اَن چیک کردیں، بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہیں یا نہیں۔

Advertisement

17۔(Last Seen) فیچر کو بند کریں:

یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جاکر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اب چھلے کے ذریعے اے آئی سے باتیں کیجئے
ایپل موبائل فونز صارفین کیلئے اہم خبر؛ کمپنی کا بڑا اعلان
ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جاسوس سیٹلائٹ کی دوڑ میں شامل
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر