صرف 36 منٹ میں مکمل چارج ہونے والا سستا ترین فون متعارف

عروبہ خانویب ایڈیٹر

23rd Oct, 2021. 04:36 pm

ریئل می کمپنی کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ موبائل فون معتارف کرایا گیا ہے جو کہ صرف 36 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتا ہے۔

اس موبائل کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک فلیگ شپ فون ہے جس کو جی ٹی نیو 2 کے نام سے معتارف کرایا گیا ہے۔

جی ٹی نیو 2 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جو کہ کوالکوم کے 865 پلس کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔

کمپنی کے مطابق جی ٹی نیو 2 میں نیا ویپر کولنگ سسٹم دیا گیا ہے کہ جو 30 فیصد زیادہ بڑا اور 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔

اس فون کی بیٹری جی ٹی نیو کے مقابلے میں زیادہ بڑی ہے جو 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 65 واٹ سپر ڈارٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رئیل می کا دعویٰ ہے کہ صفر سے 100 فیصد بیٹری 36 منٹ میں چارج ہو سکتی ہے مگر اس میں وائرلیس چارجنگ کا آپشن موجود نہیں۔

اسکے علاوہ رئیل می جی ٹی نیو 2 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

جی ٹی نیو 2 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ماڈل 425 ڈالرز (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 475 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Square Adsence 300X250