دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ، واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔
اس بار بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے وائس میسج ریکارڈ کرنا بہت آسان ہوجائیگا۔
WhatsApp is working on the ability to pause voice recordings!
AdvertisementYou can pause voice recordings to resume them later in a future update of WhatsApp beta for Android and iOS!https://t.co/7FN5KLASzn
— WABetaInfo (@WABetaInfo) October 9, 2021
رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے وائس میسج کو ریکارڈنگ کرتے ہوئے درمیان میں چھوڑا جاسکتا ہے اور اسے بعد میں مکمل کرنا بھی آسان ہوگا۔
یہ ایک بہت کارآمد فیچر ہے کیوں کہ اس فیچر کی بدولت آپ کو پیغام ریکارڈ کرتے وقت اسے روک کر نیا پیغام ریکارڈ نہیں کروانا پڑے گا جس کے لئے ایک ریکارڈنگ بٹن کے آپشن پر کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیچر فی الوقت تجرباتی مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ اینڈروئیڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ یہ فیچر واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ اور ایپل دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News