Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوکیا کا پرانا فون نئی شکل میں فروخت کے لیے پیش

Now Reading:

نوکیا کا پرانا فون نئی شکل میں فروخت کے لیے پیش

آج سے کچھ سال قبل جب اینڈرائیڈ فونز کا زمانہ نہیں تھا تب صرف ایک ہی فون ہر کسی کے معیار پر اترتا تھا ، وہ ہے نوکیا کا 6310 جو کہ کمپنی نے بند کردیا تھا۔

نوکیا کمپنی کا یہ فون مضبوطی کی علامات تھا اور اس کو استعمال کرنا بھی ہر ایک کے لئے بہت آسان تھا لیکن اب کمپنی نے اسے نئے فیچرز کے ساتھ ایک بار پھر فروحت کے لئے پیش کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نوکیا 6310 میں 2.8 انچ کا ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ کی پیڈ بھی اس کا حصہ ہے۔

فون کے اندر 8 ایم بی ریم اور 16 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 0.3 میگا پکسل کیمرا ہے اور ہاں ایف ایم ریڈیو اور فلیش ٹارچ کو بھی نوکیا 6310 میں برقرار رکھا گیا ہے۔

Advertisement

فون میں تھری ٹون ڈیزائن کو دیا گیا ہے جو اوریجنل فون سے کچھ زیادہ مماثلت نہیں رکھتا۔

پرانا 6310 فون کا ڈیزائن کافی مختلف تھا اور اس کے بٹن بھی نئے ماڈل سے مختلف تھے، یہاں تک کہ کلر اسکیم بھی مختلف ہے۔

اس فون کو برطانیہ میں 60 پاؤنڈ (14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
واٹس ایپ نے کاروباری صارفین کو بڑی خوشخبری سُنادی
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے اہم اعلان کردیا
موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف
یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروانے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر