Advertisement

نمک کے ذرّے کے برابر کیمرا

جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی جارہی ہے متعدد اشیاء جو کافی جگہ گھیرا کرتی تھیں اب سکڑ کر جیب میں سما چکی ہیں۔ جس کی واضح مثال کمپیوٹر ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک ایسا کیمرا بنایا گیا ہے جس کا سائز نمک کے زرّے کے برابر ہے لیکن یہ کیمرا مکمل رنگوں والی تصویر کھینچتا ہے جو نارمل لینسز سے پانچ لاکھ گُنا بڑی ہوتی ہے۔

یہ الٹرا کمپیکٹ ڈیوائس پرنسٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محققین کی ٹیم منے بنائی ہے۔ جس نے ماضی کے مائیکرو-سائز کیمرا ڈیزائن کے مسائل کو حل کردیا ہے۔ جن میں دھندلی اور خراب تصاویر جیسے مسائل شامل ہیں۔

یہ نیا کیمرا ڈاکٹر انسانی جسم میں دیکھنے کےلیے ڈاکٹروں کی بڑی مدد کرسکتا ہے۔

روایتی فُل سائز کیمروں میں کروڈ گلاسز یا پلاسٹک لینسز آنے والی روشنی کو فوکس میں موڑنے کےلیے استعمال کیے جاتے تھے۔

Advertisement

ان کے برعکس یہ چھوٹا سا کیمرا، جِسے کمپیوٹر سائنٹسٹ ایتھن سینگ اور ان کے ساتھیوں نے ڈیزائن کیا ہے، خصوصی میٹاسرفیس محصر ہے جو 16 لاکھ سلنڈریکل پوسٹس کے ساتھ گھِری ہوئی ہے۔

0.5 ملی میٹر چوڑی سطح پر موجود ہر پوسٹ کا شکل منفرد ہے جو ان کے اینٹینا کی طرح آپریٹ ہونے کو ممکن بناتی ہے۔

مشین-لرننگ ایلگورتھ پھر ہر پوسٹ کے روشنی سے ٹکراؤ کو پڑھتے ہیں اور تصویر میں ڈھالتے ہیں۔

یہ چھوٹا سا کیمرا مکمل رنگوں میں انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر کھینچتا ہے جو اس سے پہلے اس طرح کے کیمرے نے کبھی نہیں کھینچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version