Advertisement

ایران کی دوسری بڑی ایئرلائن ماہان ایئر پر سائبر حملہ

ایران کی دوسری بڑی ایئر لائن ماہان ایئر نے اتوار کے روز اطلاع دی ہےکہ اس کو ایک نئے سائبرحملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ماہان ایئرکے کمپیوٹرنظام کو ماضی میں بھی متعدد سائبرحملوں میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہاہےکہ ماہان ایئرکے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس کی تمام پروازیں مقررہ وقت پرتھیں لیکن کمپنی کی ویب سائٹ بند تھی۔

ترجمان عامرحسین ذوالنوری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہماری انٹرنیٹ سیکورٹی ٹیم سائبرحملے کو ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ماہان ایئرایران کی اہم نجی فضائی کمپنی ہے اور قومی فضائی کمپنی ایران ایئر کے بعد دوسری بڑی ایئرلائن ہے۔یہ 2011ء سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے اور بہت سے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

ماہان ایئراندرون ملک پروازیں چلانے کے علاوہ یورپ اور ایشیا کے بھی متعددروٹس پر پروازیں چلاتی ہے۔

Advertisement

ایران نے گزشتہ ماہ اسرائیل اورامریکا پراپنے پٹرول کی تقسیم کے نظام پرسائبر حملے کا الزام عاید کیاتھا۔اس کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرول پمپوں پرتقسیم کا ڈیجیٹل نظام درہم برہم ہوگیا تھا اور گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں نظرآئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version