Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا کا اسپیس ایکس سے تین مزید کمرشل مشنز خریدنے کا اعلان

Now Reading:

ناسا کا اسپیس ایکس سے تین مزید کمرشل مشنز خریدنے کا اعلان

ناسا نے اسپیس ایکس سے تین مزید کمرشل کریو مشنز خریدنے کا اعلان کردیا۔ ناسا کی جانب سے یہ اعلان بوئینگ کے سی ایس ٹی 100 اسٹار لائنر کی سرٹیفیکیشن میں مزید تاخیر کی صورت میں کیا گیا۔

ناسا کی جانب سے ایک کانٹریکٹ نوٹیفیکشن جاری کیا گیاہے  جس میں اعلان کیا گیا کہ ادارے کا ارادہ ہے کہ اسپیس ایکس کےلیے تین مشنز کا سول-سورس ایوارڈ جاری کیا جائے۔

یہ مشنز 2014 میں اسپیس ایکس کے حاصل کردہ کمرشل کریو ٹرانسپورٹیشن کیپیبلیٹی معاہدے کے تحت 2.6 ارب ڈالرز مالیت کے چھ پوسٹ سرٹیفیکیشن مشنز کے علاوہ ہوں گے۔

تاہم اعلان میں ان تین نئے مشنز کی مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔

اسپیس ایکس نے ان چھ مشنز میں سے تیسرا مشن کریو-3 10 نومبر کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا تھا۔ کریو-4 2022 کے پہلے حصے جبکہ کریو-5 2022 کے دوسرے حصے میں لانچ کیے جائیں گے۔

Advertisement

اسپیس ایکس اور بوئینگ کے درمیان متبادل مشنز ناسا کا منصوبہ تھا۔ ادارے کا خیال تھا کہ دونوں کمپنیوں کے وہیکل ایک وقت میں قریب قریب سرٹیفائیڈ ہوجائیں گے۔

تاہم بوئینگ کو ابھی بھی عملے کے ساتھ ایک اسٹارلائنر مشن اڑانا ہے اور اس کا دوسرا بغیر عملے والا ٹیسٹ OFT-2  2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔

نوٹس کے مطابق تکنیکی مسائل کے سبب بوئینگ کو التواء کا سامنا ہونے کی وجہ سے اسپیس ایکس مارچ 2023 میں اپنا آخری پی سی ایم لانچ کرے گا۔

ناسا کی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر برائے خلائی آپریشنز کیتھی لیوڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارا اسپیس اسٹیشن کے لیے اضافی پروازیں محفوظ کرنا اہم ہے۔ امریکا کی اسٹیشن پر موجودگی کے لیے ان مشنز کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر