Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا کے کیوریوسٹی روور کی مریخ پر شاندار سیلفی

Now Reading:

ناسا کے کیوریوسٹی روور کی مریخ پر شاندار سیلفی

ناسا کے کیوریوسیٹی روور نے مریخ پر 360 ڈگری کی شاندار سیلفی کھینچی ہے۔

10 برس قبل مریخ پر بھیجے جانے والے مشن نے یہ سیلفی اپنے ربوٹک بازو کے کنارے پر لگے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے کھینچی۔

کیوریوسیٹی روور نے اپنے اطراف موجود بنجر ماحول کی 81 الگ الگ تصاویر کھینچ کر پینورامک ویو بنایا۔

یہ تصاور کیوریوسٹی روور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس میں لکھا گیا کہ ’رکو! سیلفی ٹائم۔ میں نے یہ 360 ڈگری سیلفی اپنے بازو سے جُڑے Mars Hand Lens Imager سے کھینچی ہے۔‘

Advertisement

سیلفی میں دِکھنے والی جگہوں میں روور کے پیچھے موجود چٹان ’گرین ہیو پیڈیمنٹ‘ ہے جبکہ دائیں طرف موجود چٹان کا نام ’رافیل نیوارو ماؤنٹین‘ ہے جو کیوریوسٹی ٹیم کے سائنسدان پر رکھا گیا ہے جن کا اس سال کے شروع میں انتقال ہوا۔

فی الوقت روور ’ماریہ گورڈن نوچ‘ کی جانب گامزن ہے۔

کیوریوسٹی مشن کی رہنمائی ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کرتی ہے جِسے کیلٹیک مینیج کرتی ہے۔

گزشتہ ماہ روور نے مریخ کی زبردست ’پکچر پوسٹ کارڈ‘ بھیج کر مارس پر لانچ کی 10ویں سالگرہ منائی۔

روور نے مارشین سرزمین کی دو بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کھینچیں جنہیں بعد میں ملایا گیا اور رنگ دے کر زبردست تصویر بنائی گئی۔

واضح رہے روور کو مریخ پر 10 برس قبل 26 نومبر 2011 کو مریخ پر بھیجا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر