Advertisement

’مصنوعی سورج‘ کے بعد چین نے ’مصنوعی چاند‘ بھی بنا لیا

’مصنوعی سورج‘ کے بعد چینی سائنس دانوں نے ’مصنوعی چاند‘ بھی بنا لیا جس میں چاند کی جیسی کششِ ثقل ہے اور اس کو بنانے کا مقصد مستقبل کے مشنز کے لیے خلاء بازوں کو تیار کرنا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کم کششِ ثقل والا ماحول دراصل ان تجربوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے کہ جن میں مقناطیس کو استعمال کرتے ہوئے مینڈگ کو تیرایا گیا تھا۔

ڈیزائنرز کے مطابق یہ سِمیولیٹر چین کے صوبے جیانگسو کے شہر شوژو میں قائم ہے اور اس کو اس طرح بنایا گیا ہے جو کششِ ثقل کو غیر فعال کر سکتا ہے۔

فی الوقت زمین پر کم کشش ثقل کے مظاہرہ کے لیے ایک ہوائی جہاز کی ضرورت ہوتی ہے جو فری فال موشن میں ہو اور پھر دوبارہ اوپر کی جانب جائے، لیکن یہ چند منٹ تک ہی رہتی ہے۔

اس سِمیولیٹر کے بنانے والوں نے کہا کہ یہ نیا لونر سِمیولیٹر، جو دو فِٹ کا کمرہ ہے، اس میں کوئی جتنی دیر تک چاہیے کم یا صفر گریویٹی کا مظاہرہ دیکھ سکتا ہے۔

Advertisement

اس دو فِٹ کے کمرے کے اندر انہوں نے چاند کی مصنوعی منظر کشی کی ہے، جسے چٹانوں اور غبار سے بنایا گیا ہے جو اتنی ہلکی ہیں جتنی چاند کی سطح پر ہیں۔

چاند پر کششِ ثقل دنیا کی نسبت چھ گُنا کم ہے اور مصنوعی گریویٹی والے کمرے میں ٹیم نے طاقتور مقناطیسی فیلڈ کا استعمال کیا ہے جو ’لیویٹیشن ایفیکٹ‘ کا مظاہرکرتا ہے۔

چین نے اس دہائی کے آخر تک خلاء بازوں کو چاند پر بھیجنے اور روس کے اشتراک سے چاند پر بیس بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version