Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا روس پر سائبر حملے کرنے کا الزام

Now Reading:

یوکرین کا روس پر سائبر حملے کرنے کا الزام

یوکرین نے روس پر اپنی حکومتی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی اپنے پڑوسی ملک کے خلاف ’ہائبرڈ جنگ‘ میں شمولیت بڑھ رہی ہے۔

یوکرین کی وزارتِ ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کی جانب سے بیان مائیکروسافٹ کے بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ یوکرینی حکومت کے درجنوں کمپیوٹر سسٹمز کو نقصان دہ میل ویئر سے متاثر کیا گیا۔

یوکرین کی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ تمام ثبوت اشارہ کرتے ہیں کہ سائبر حملوں کے پشت پر روس ہے۔ ماسکو ہائبرڈ جنگ مسلط کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور انفارمیشن اور سائبر اسپیسز میں اپنی فورسز بنانے کے لیے فعال ہے۔

یہ سائبر حملے روس کے یوکرین پر سرحدی حملوں کے خطروں کے طور پر سامنے آئے ہیں اور سفارتی محاذ پر اس شدید تناؤ کے لیے ہونے والے مذاکرات ساکت نظر آتے ہیں۔

Advertisement

مائیکروسافٹ نے ہفتے کو اپنے ایک مختصر بلاگ پوسٹ میں کہا کہ پہلے اسے میل ویئر کی شناخت جمعرات کو ہوئی۔ حملے کے ساتھ ایک ہی وقت میں 70 کے قریب یوکرینی حکومت کی ویب سائٹس وقتی طور پر آف لائن ہوگئیں۔

مائیکرو سافٹ نے ایک مختلف ٹیکنیکل پوسٹ میں کہا کہ متاثرہ سسٹمز میں متعدد حکومتی، غیر منافع بخش اور انفارمیشن ٹیکنالوجی آرگنائزیشنز کے سسٹمز شامل ہیں۔

مزید یہ بھی بتایا کہ کمپنی کو نہیں معلوم کہ یوکرین اور کتنی آرگنائزیشنز اس میلویئر سے متاثر ہوئی ہیں۔ لیکن مزید انفیکشنز کے متعلق معلوم ہونا متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر