Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشتری کی ایسی تصویر جس کو زمین سے دیکھنا ناممکن

Now Reading:

مشتری کی ایسی تصویر جس کو زمین سے دیکھنا ناممکن

ناسا کے جُنو اسپیس کرافٹ نے نظامِ شمسی کے پانچویں سیارے مشتری کی ایسی تصاویر کھینچی ہیں جس شکل میں دیکھنا شاید زمین سے ممکن نہیں۔

چاند اور سیارہ زہرہ کے برعکس مشتری کا زمین سے ہلال احمر کی طرح دِکھنا ناممکن ہے چاہے کوئی ٹیلی اسکوپ ہی کیوں نا استعمال کرے۔

اور یہ اس لیے ہے کہ مشتری کا مدار چوں کہ زمین کے مدار سے باہر ہے، اس کا مطلب ہے کہ مشاہدہ کرنے والا مشتری کا صرف وہ حصہ دیکھ سکے گا جو سورج کی روشنی سے چمک رہا ہوگا، لہٰذا یہ سیارہ مکمل ظاہر ہوگا۔

سِٹیزن سائنس دان کیوِن ایم گِل جُونو کیم سے آنے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ایک موزائک بنایا۔

یہ موزائک سات تصاویر کی مدد سے بنایا گیا جو جُونو نے 12 جنوری 2022 کو 39ویں بار مشتری کے قریب سے گزرتے وقت کھینچی تھیں۔

Advertisement

جُونو پروب پہلی بار مشتری کے قریب 4 جولائی 2016 کو پانچ سال میں 2.8 ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پہنچا تھا۔

اس سے قبل کسی اسپیس کرافٹ نے اس وسیع گیس کے سیارے کے اتنا قریب نہیں گیا تھا۔ البتہ بھیجے گئے دو دیگر اسپیس کرافٹ اس کے ایٹماسفیئر کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں۔

مشتری کی تشکیل کے متعل اس اسپیس کرافٹ کا مطالعہ 2025 تک متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر