Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیرتے شہر کا خیال حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے

Now Reading:

تیرتے شہر کا خیال حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے

جنوبی کوریا میں تیرتے ہوئے شہر کا خیال حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی پشت پناہی میں کام کرنے والے سائنس دان جنوبی کوریا کے شہر بُوسن میں دنیا کے پہلے تیرتے شہر کا نمونہ بنا رہے ہیں۔

’اوشیئنکس‘ نامی اس منصوبے کا اعلان گزشتہ برس ہوا تھا لیکن ڈیزائن کی نئی تصاویر اب جاری کی گئیں ہیں۔

تصویر میں دِکھایا گیا کہ کس طرح آپس میں جُڑے پلیٹ فارم 15.5 ایکڑ پر بنے ہوں گے اور ان میں 12 ہزار لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہو گی۔

اس تیرتے ہوئے شہر کی تعمیر پر اندازاً لاگت 20 کروڑ ڈالرز آئے گی جس کی تکمیل 2025 تک متوقع ہے۔

Advertisement

اوشیئنکس کے سی ای او فلِپ ہوفمین کا کہنا تھا کہ ہم اوشیئنکس بُوسن کو بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ  تیرتا ہوا انفرااسٹرکچر سطح سمندر میں اضافے کے پیشِ نظر سمندر کے اوپر نئی زمین ساحلی شہر کے لیے بنا سکتا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ساحلی علاقوں پر رہنے والوں کی مدد کرنا ہے جن کی آبادیوں کو بڑھتی سطح سمندر تباہ ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔

اوشیئنکس کے مطابق دنیا میں پانچ میں سے دو لوگ ساحل سے 62 میل کے فاصلے کے اندر رہتے ہیں۔ جبکہ سیلاب پہلے ہی لاکھوں لوگوں کو ان کے گھر چھوڑنے پر مجبور کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر