
کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ شخصیت آپ کو زندگی میں آگے لے جاتی ہے جب کہ دیگر کا خیال ہوتا ہے کہ اس معاملے میں بہترین انحصار دماغ یا ظاہر پر ہے۔
ایک نئی تحقیق میں اس بات کا جواب ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آنے کے باوجود فریفتہ کر لینا کامیابی کے لیے اہم ہے لیکن ذہانت اس معاملے میں زیادہ ضروری ہے۔
یہ اس وجہ سے کہ ذہین ہونا ایک اچھی نوکری ملنے کا زیادہ ضامن ہوتا ہے جبکہ دوران تعلیم یہ چیز اچھے گریڈز کا سبب بنتی ہے۔
اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق نے یونیورسٹی آف شیکاگو میں کی جانے والی گزشتہ تحقیق سے متضاد نتائج پیش کیے۔
گزشتہ تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ زندگی کے اہم نتائج کے اندازوں کے لیے شخصیت کے ایک بہت اہم اشارہ ہے۔
شخصیت، ذہانت اور کامیابی پر ڈیٹاسیٹس کے اعداد کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے زندگی کے مثبت نتائج اور جبلتی خصوصیات کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔
محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذہانت، شخصت کی نسبت دُگنی تنخواہ کی ضامن تھی۔
غیر حیران کن طور پر، تعلیمی میدان میں اعلیٰ نتائج کے لیے ذہانت، شخصیت سے زیادہ ضامن تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News