Advertisement

سام سنگ فولڈ ہونے والے فون میں نئے گوریلا گلاس کا انکشاف

انٹرنیٹ کی دنیا میں سن گن لینے والی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ دنیا بھرکو جس فون کا انتظارہے وہ سام سنگ کا فولڈ ہونے والا فون زیڈ فولڈ فور ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں گوریلا گلاس کا نیا اور بہتر ورژن بھی ہوگا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق گوریلا گلاس وِکٹس کو زیڈ فولڈ فور میں استعمال کیا جائے گا۔ ڈسپلے اور پچھلے پینل پر ، دونوں مقامات پر یہ پینل موجود ہوگا جس کی تصدیق دیگر ذرائع نے بھی کی ہے۔

اگرچہ صرف چھ دن بعد اس کی تصدیق ہوجائے گی لیکن دنیا بھر کے ماہرین سام سنگ کی مرکزی مصنوعات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں خواہ فلیگ شپ فون ہوں یا واچ ہوں۔

دوسری جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ فولڈ ہونے والے حصے کو بہتر بنانے کے لے ڈیزائننگ میں اور مٹٰیریئل میں بھی بنیادی تبدیلیاں کی گئ ہیں۔

Advertisement

دیگر تفصیلات سے ظاہر ہوا ہے کہ 25 واٹ چارجر سے فولڈ فون کو چارج کیا جائے گا۔ دوسری جانب بیٹری کی استعداد میں کوئی خاص اضافہ نہیں کیا گیا ہے جو اب بھی شاید 4270 ایم اے ایچ ہوگی۔ تاہم چارجنگ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے لیے سرکٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئ ہیں۔ سام سنگ کے اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ نصف گھنٹے کی چارجنگ سے سام سنگ زیڈ فولڈ 50 فیصد تک بیٹری پر پہنچے گا لیکن قیاس ہے کہ شاید 33 فیصد بیٹری ہی بھر پائے گی۔

سام سنگ کے اس کیمرے کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ بیزل کو مزید باریک کیا گیا ہے۔ مرکزی کیمرے کی افادیت 50 میگا پکسل ہوگی ۔ دوسرا کیمرہ 16 میگا پکسل اور انڈر ڈسپلے کیمرہ چار میگاپکسل تک کا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسنیپ ڈریگن ایٹ پلس جنریشن ون پروسیسر کی تصدیق پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version