Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کو ٹکر؟ اسمارٹ فونز کے حوالے سے ایلون مسک کا اہم اعلان

Now Reading:

آئی فون کو ٹکر؟ اسمارٹ فونز کے حوالے سے ایلون مسک کا اہم اعلان

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ایپل کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فونز کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک اب اسمارٹ فون بھی لانچ کرسکتے ہیں، ہفتے کے روز انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو ایپلیکیشن اسٹور سے ہٹا دیا جاتا ہے تو وہ ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا مقابلہ کرنے کے لیے متبادل اسمارٹ فون تیار کریں گے۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے یہ بات اس وقت کہی جب ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ اگر ایپل اور گوگل اپنے ایپ اسٹورز سے ٹوئٹر کو ہٹا دیں تو مسک کو اپنا اسمارٹ فون بنانا چاہئیے۔

صارف نے لکھا کہ لوگ خوشی سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کو ترک کر دیں گے، ایک آدمی جو راکٹ بنا سکتا ہے، اس کے لیے ایک چھوٹا سا اسمارٹ فون بنانا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔

جواب میں مسک نے لکھا کہ مجھے امید ہے ایسا نہیں ہوگا، لیکن اگر کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے تو میں ایک متبادل فون بناؤں گا۔

Advertisement

ایلون مسک کی اس پوسٹ پر کئی صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کیا کہ اگر مسک نے ایسا کیا تو مجھے یقین ہے کہ ان کا اسمارٹ فون انقلاب برپا کر دے گا جبکہ دوسرے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے جمعے کو کہا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم اگلے جمعے کو عارضی طور پر ’تصدیق شدہ‘ بِلو ٹک سروس کو دوبارہ شروع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر