ناسا نے پراسرار کائناتی کی ہول کی ناقابل یقین تصویر کھینچی ہے جسے خلائی ایجنسی ‘کاسمک کی ہول’ کہتی ہے۔
یہ تصویر ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کھینچی ہے جس نے جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی موجودگی کے باوجود تندہی سے کام کیا۔
یہ پراسرار ‘کاسمک کی ہول’ ایک عکاس نیبولا ہے، اسے NGC 1999 کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے 1350 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
ناسا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ NASA/ESA ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کا یہ عجیب و غریب پورٹریٹ NGC 1999 کو ظاہر کرتا ہے، جو برج اورین میں ایک عکاس نیبولا ہے۔
NGC 1999 زمین سے تقریباً 1,350 نوری سال کے فاصلے پر ہے اور اورین نیبولا کے قریب واقع ہے، جو کہ زمین سے بڑے پیمانے پر ستاروں کی تشکیل کا قریب ترین علاقہ ہے۔
Peer into this cosmic keyhole!
This #HubbleFriday showcases NGC 1999, a reflection nebula located 1,350 light-years from Earth. The nebula is quite literally composed of stardust: the leftover dust and gas from a newborn star! Read more: https://t.co/oZtNXNhRP6 pic.twitter.com/piRng527lJ
— Hubble (@NASAHubble) October 28, 2022
NGC 1999 بذات خود حالیہ ستارے کی تشکیل کا ایک نشان ہے، یہ نوزائیدہ ستارے کی تشکیل سے بچ جانے والے ملبے پر مشتمل ہے۔
ناسا نے مزید لکھا کی بالکل اسی طرح جیسے اسٹریٹ لیمپ کے گرد دھند گھومتی ہے، NGC 1999 جیسے ریفلیکشن نیبولا ایمبیڈڈ سورس کی روشنی سے چمکتے ہیں۔
NGC 1999 کے معاملے میں، یہ ماخذ مذکورہ نوزائیدہ ستارہ V380 Orionis ہے، جو اس تصویر کے مرکز میں نظر آتا ہے۔
تاہم، اس کے مرکز میں نمایاں سوراخ ہے، جو کائناتی تناسب کے سیاہ کی ہول سے مشابہت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
