Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا ایک اکاؤنٹ اب 2 موبائل فون پر چلائیں، طریقہ جانیے

Now Reading:

واٹس ایپ کا ایک اکاؤنٹ اب 2 موبائل فون پر چلائیں، طریقہ جانیے

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب آپ واٹس ایپ کا ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فون پر چلا سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کو کمپینیئن موڈ کا نام دیا گیا ہے، اس کی مدد سے موبائل صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دوسرے موبائل فون سے لنک کرسکیں گے۔

طریقہ جانیے

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے دوسرے فون پر WhatsApp کھولیں اور “Agree and Continue” پر کلک کریں۔

Advertisement

اب، اوپر دائیں کونے میں تین نقطوں والے مینو پر کلک کریں، اب “Linked devices” پر کلک کریں۔

پھر اپنے پرائمری ڈیوائس پر واٹس ایپ کھولیں اور اوپری دائیں کونے میں تین نقطوں والے مینو پر کلک کریں، اب “Link a device” پر کلک کریں۔

اس کے بعد سیکنڈری ڈیوائس پر دکھائے جانے والے QR کوڈ کو اسکین کریں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اب وہ استعمال کرسکیں گے اب تک کا زبردست فیچر

اب آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ سیکنڈری ڈیوائس سے منسلک ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر