واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
رواں سال واٹس ایپ نے بےشمار فیچرز متعارف کروائے ہیں جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اواتار
7 دسمبر کو واٹس ایپ میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا جو میٹا کی دیگر ایپس یعنی فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں پہلے سے موجود تھا۔
اس فیچر سے صارفین اپنی شخصیت کے ڈیجیٹل ورژن بناسکتے ہیں اور اس ورژن کے مطابق مختلف کاسٹیوم اسٹیکرز بھی بن جاتے ہیں۔
خود کو میسج کرنا
اس فیچر کو نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بظاہر صارف کے لیے خود تک رسائی کو آسان بنانا نظر آتا ہے۔
اس طرح وہ مختلف معلومات جیسے پاس ورڈ، لنک، تصویر یا گھر کا پتا وغیرہ خود کو میسج کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔
کمیونٹیز
یہ فیچر بھی نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں گروپس کے سب گروپس بنانا اور اناؤنسمنٹ چینلز سمیت بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔
32 افراد سے ویڈیو چیٹ
واٹس ایپ میں پہلے ویڈیو کال صرف 8 افراد تک محدود تھی مگر اب اس تعداد کو بڑھا کر 32 کردیا گیا ہے۔
خاموشی سے گروپ کو چھوڑنا
یہ واٹس ایپ کے چند اہم ترین پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے جس سے صارف کسی گروپ کو خاموشی سے چھوڑ سکتا ہے اور گروپ کے کسی رکن کو علم نہیں ہوتا، البتہ ایڈمن ضرور جان لیتے ہیں۔
آن لائن اسٹیٹس چھپانا
اب واٹس ایپ میں صارفین خود طے کرسکتے ہیں کہ میسنجر میں انہیں آن لائن کون دیکھ سکتا ہے۔
اسکرین شاٹ بلاک
ویو ونس میسج کو 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب جاکر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ویو ونس میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لیے جاسکیں۔
ری ایکشنز
فیس بک میں تو یہ فیچر کافی عرصے سے موجود تھا مگر واٹس ایپ میں ایموجی ری ایکشنز کی آمد مئی 2022 میں ہوئی۔
زیادہ بڑی فائل بھیجنا
پہلے واٹس ایپ میں 100 ایم سے زیادہ بڑی فائل بھیجنا ممکن نہیں تھا مگر اب 2 جی بی حجم کی فائل صارفین سینڈ کرسکتے ہیں۔
گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ
واٹس ایپ میں اب ایک گروپ میں 512 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور بہت جلد یہ تعداد 1024 کردی جائے گی۔
پروفائل پکچر اور لاسٹ سین کو چھپانا
2022 میں واٹس ایپ میں پروفائل پکچرز، اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور لاسٹ سین اسٹیٹس کو مخصوص کانٹیکٹس سے چھپانا ممکن ہوگیا۔
یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن میں پرائیویسی پر کلک کرنا ہوگا۔
پہلے پروفائل فوٹو، لاسٹ سین یا اباؤٹ انفو پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے 3 آپشن ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی آتے تھے۔
مگر نئی پرائیویسی سیٹنگز میں کمپنی کی جانب سے چوتھے آپشن My contacts except کا اضافہ کیا گیا۔
اس آپشن پر کلک کرکے آپ پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اور اباؤٹ انفو اپنی پسند کے افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News