واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور ایسا کیو آر کوڈ سے ممکن ہوجائے گا۔
یہ نیا چیٹ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز 2.23.1.26 اور 2.23.1.27 میں چند صارفین کو دستیاب ہے۔
اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے جب بھی آپ کسی نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ انسٹال کریں تو امپورٹ چیٹس کے آپشن کا انتخاب کریں، ایسا کرنے سے ڈیوائس کا کیمرا کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے اوپن ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں
اب اپنی پرانی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر ایکسپورٹ ڈیٹا کے آپشن کو سلیکٹ کریں جس سے ایک کیو آر کوڈ سامنے آجائے گا۔
پھر نئی ڈیوائس سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے ڈیٹا ٹرانسفر ہوجائے گا۔
یہ نیا فیچر نہ صرف چیٹ ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کا عمل آسان بنادے گا بلکہ اس عمل کو تیز بھی کردے گا۔
واضح رہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ فیچر سب کو دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News