Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کی 5 سالہ کوشش کامیاب، تاریخ رقم ہوگئی

Now Reading:

جاپان کی 5 سالہ کوشش کامیاب، تاریخ رقم ہوگئی
جاپان

جاپان کی 5 سالہ کوشش کامیاب، تاریخ رقم ہوگئی

عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لئے جاپان نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے کاربن نیوٹرل معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش میں آزمائشی بنیادوں پر اپنی پبلک بسوں میں پودوں سے حاصل کردہ بائیو ایندھن کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے مرکزی تقریب شنجوکو میں ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں گورنر کوئکے یُوریکو نے شرکت کی۔

اس موقع پر حکام نے کہا کہ ’ ایک ماہ تک وسطی ٹوکیو کے سات روٹس پر بسیں ایسے ایندھن پر چلیں گی، جس میں 20 فیصد استعمال شدہ نباتاتی تیل اور یوگلینا نامی پودے سے تیار کیا گیا بائیو ایندھن ہوگا۔ باقی ایندھن ہلکے تیل پر مشتمل ہوگا ‘۔

 تقریب میں حکام کا کہنا تھا کہ ’ بائیو یا حیاتیاتی ایندھن بھی جلانے پر کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے، لیکن اسے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ یوگلینا اور دیگر پودے افزائش کے دوران اسے جذب کرتے ہیں ‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ جاپان کو یوگلینا کو بائیو ایندھن میں تبدیل کرنے میں پانچ سال کا عرصہ لگا، 2018 میں چاپان میں ایک ریفائنری قائم کی گئی تھی۔

 ریفائنری میں یوگلینا سے حاصل شدہ تیل اور استعمال شدہ کھانے کے تیل کو ملا کر ایسا ایندھن تیار کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا تھا جو ہوائی جہازوں کے لیے موزوں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر