Advertisement

ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کی کیا وجہ ہے؟ جانیے

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر لوگوں کی ویڈیو وائرل ہونے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے ملازمین ممکنہ وائرل ویڈیو کو پھیلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ میں ٹک ٹاک کے 6 موجودہ اور سابقہ ملازمین کے حوالے سے بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا عملہ ہیٹنگ (heating) نامی فیچر کو استعمال کر کے ایسی ویڈیوز کا انتخاب کرتا ہے جو وائرل ہوسکتی ہیں۔

ہیٹنگ فیچر سے ویڈیوز کو فار یو پیج میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس ویڈیو پر  مخصوص تعداد تک ویوز  (views) کو بڑھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری؛ ٹک ٹاک کا اہم اعلان

Advertisement

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان کا فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کچھ ویڈیوز کو پروموٹ کر کے اپنے مواد کا تنوع بڑھاتے ہیں اور ٹک ٹاک صارفین کو مختلف تخلیق کاروں سے متعارف کراتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے وائے دس ویڈیو (why this video) فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ تجویز کیے جانے والے مواد کا عمل زیادہ شفاف بنایا جاسکے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کے ملازمین ہیٹنگ فیچر کو تخلیق کاروں کو متوجہ کرنے، مواد کا تنوع بڑھانے اور اہم تفصیلات کو پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آخر میں سونے والا جیتے گا‘ ٹک ٹاک کا خطر ناک چیلنج

عموماً اس فیچر کے تحت ایسی ویڈیوز پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو ریکومینڈیشنز الگورتھمز نظرانداز کردیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version