Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس نے چیٹ جی پی ٹی کے بڑے فوائد بتادیے

Now Reading:

بل گیٹس نے چیٹ جی پی ٹی کے بڑے فوائد بتادیے
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کر دی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کر دی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے چیٹ جی پی ٹی کے بڑے فوائد بتا دیے ہیں۔

حال ہی میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی نامی چیٹ بوٹ ہماری دنیا کو بدل دے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اب تک اے آئی ٹیکنالوجی لکھ اور پڑھ سکتی تھی مگر مواد کو سمجھنے سے قاصر تھی، مگر چیٹ جی پی ٹی جیسے نئے پروگرامز خطوط یا رسیدیں تحریر کرکے دفتری ملازمتوں کو زیادہ بہتر کر دیں گے‘۔

واضح رہے کہ اوپن اے آئی نامی کمپنی نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کوتیار کیا ہے جس نے صرف چند ماہ کے دوران ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

Advertisement

تاہم ابھی تک اس چیٹ کی آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے آفیشل ایپ تیار نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آپ صرف ویب براؤزر پر ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟

Advertisement

گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

 ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ نیا ٹول گوگل کیلئے خطرہ بن گیا ہے، اس حوالے سے جی میل کے بانی پال نے بھی کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ یہ ٹول گوگل کو دو سال میں برباد کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل :آپ کی 2023 کی پہلی گوگل سرچ کیا ہوگی؟

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق اس پروگرام کا تعلیم، ڈیجیٹل سیکیورٹی، کاروبار اور روزگار پر بھی اثرات پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی کا نیا ٹول ’اے آئی کلاسیفائر‘ ایک لینگویج ماڈل ہے، جو ایک ہی موضوع پر انسانوں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے لکھی گئی تحریروں کے ڈیٹاسیٹ کے موازنے میں ماہر ہے اور جس کا مقصد دونوں تحریروں میں فرق کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل ٹرانسلیٹ دو دلوں کو ملانے کا ذریعہ بن گیا

اوپن اے آئی نے عوامی طور پر تسلیم کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا پتہ لگانے والا یہ ٹول ایک ہزار حروف سے کم ٹیکسٹ کے لیے کافی حد تک ناقابل اعتبار ہے اور کلاسیفائر کو دھوکہ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذریعے لکھے ہوئے متن کو ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی متعارف کروا دی
شمسی توانائی سے پاور بینک کا کام کرنے والی انوکھی ٹوپی تیار
وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں
پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو منفرد تحفہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر