گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔
’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے
تازہ خبر یہ ہے کہ حال ہی میں اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دنیا کی متنازع ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے اس اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ سے دنیا کی متنازع شخصیات کی فہرست مرتب کرنے کا کہا گیا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی کی تیار کردہ فہرست میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ایلون مسک، ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کورین صدر کم جونگ اُن، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کم کارڈیشین سمیت دیگر نام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کا کہنا تھا کہ ان شخصیات کے ساتھ ‘خصوصی انداز’ سے سلوک کیا جانا چاہیے۔
اس فہرست کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تو ایلون مسک نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے صرف !! لکھ دیا۔
ChatGPT lists Trump, Elon Musk as controversial and worthy of special treatment, Biden and Bezos as not. I’ve got more examples. @elonmusk pic.twitter.com/92bNDQo4qY
— Isaac Latterell (@IsaacLatterell) February 19, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News