Advertisement

آئی فونز کا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے

آئی فون دنیا بھر میں بہت مقبول اسمارٹ فونز ہیں لیکن اس کا ایک فیچر ایسا بھی ہے جس کا علم بہت کم افراد کو ہے۔

اکثر افراد کو نیند کے مسائل یا توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو آئی فونز میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جو ان مسائل کا حل ثابت ہو سکتا ہے۔

آئی او ایس 15 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز میں بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے نام سے یہ فیچر موجود ہے۔

یہ بنیادی طور پر وائٹ نوائز فیچر ہے جو کسی آواز یا ساؤنڈ کے سکون پہنچانے والے تسلسل کو برقرار رکھتا ہے اور دیگر آوازوں کو بلاک کرتا ہے جس سے جلد سونے یا توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا آئی فون سے بھی جدید ’ڈیوائس‘ متعارف کرنے کا اعلان

Advertisement

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون میں سیٹنگز اور پھر Accessibility میں جاکر وہاں Audio/Visual آپشن پر کلک کریں۔

اس آپشن میں جاکر بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کو ٹرن آن کر دیں، ایسا کرنے سے ایک سکون پہنچانے والی آواز فون سے خارج ہونے لگے گی جو نیند یا توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

آپ متعدد آوازوں جیسے بارش، چشمہ بہنے اور سمندر سمیت دیگر کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ والیوم کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا اب تک کا سب سے مہنگا ’الٹرا نامی‘ آئی فون متعارف کرانے پر غور

یہ بات ذہن میں رہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کو خود اسے ٹرن آف کرنا ہوگا۔

Advertisement

اس فیچر کا شارٹ کٹ بھی بنایا جا سکتا ہے تاکہ ہر بار پورا عمل نہ دہرانا پڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version