موبائل ایپ سے کمرے کو فلمی سیٹ میں تبدیل کریں
اب موبائل ایپ سے آپ بھی اپنے کمرے کو فلمی سیٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
جی ہاں! فون کی سہولیات پیش کرنے والی برطانوی کمپنی ای ای نے ’مِنی مووی میکرز‘ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی ہے۔ جس کی بدولت نوعمر افراد اپنے گھر میں رہتے ہوئے ویڈیو میں تھری ڈی اینیمیشن، جیسے ڈائنوسار، خلائی جہازاور دیگر متحرک کردار شامل کرسکتےہیں۔
درحقیقت میں یہ ایک آگمینٹڈ ریئلٹی (اےآر) ٹول ہے ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔
اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین، کووڈ ٹریکنگ موبائل ایپلی کیشن غیر فعال کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
