Advertisement

ایک ہی ایپ پر واٹس ایپ کے متعدد اکاؤنٹس چلانے کی آزمائش

دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

اس فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔

Advertisement

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

پہلے واٹس ایپ میسیجنگ ایپ اور بزنس کو الگ الگ ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی ڈیوائس پر چلانا ممکن تھا، تاہم نئے فیچر کے بعد بزنس اور میسیجنگ ایپ کے بھی متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ہی ایپلی کیشن میں کتنے اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم ممکنہ طور پر ایسے اکاؤنٹس کی حد پانچ تک ہو سکتی ہے۔

یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر 5 مختلف میسیجنگ اور 5 مختلف واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوسکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بٖڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/171717/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/08/171717/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version