Advertisement

آئی فون صارفین خبردار!!! کمپنی کا انتہائی اہم اعلان

آئی فون صارفین خبردار!!! کمپنی کا انتہائی اہم اعلان

آئی فون صارفین خبردار!!! کمپنی کا انتہائی اہم اعلان

آئی فون صارفین کے لئے کمپنی نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 پر چلنے والے آئی فونز اور آئی پیڈزکے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں تاکہ ایک بڑی سیکیورٹی کمزوری کو دور کیا جاسکے۔

اس کمزوری کے ذریعے ہیکرز آئی فون یا آئی پیڈ کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

زیرو کلک، زیرو ڈے یا بلاسٹ پاسٹ نامی اس سیکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز Pegasus spyware کو متاثرہ ڈیوائس میں انسٹال کر سکتے ہیں جس سے انہیں ٹیکسٹ میسجز پڑھنے، فون کالز سننے، تصاویر دیکھنے، لوکیشن ٹریکنگ اور متعدد دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

اس خامی کو سب سے پہلے Citizen Lab نامی ادارے نے دریافت کیا تھا جس کی جانب سے ایپل کو آگاہ کیا۔

Advertisement

امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ادارے میں کام کرنے والے ایک فرد کے آئی فون میں Pegasus پروگرام انسٹال ہوگیا تھا۔

ادارے کے مطابق اس سیکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز آئی او ایس 16.6 پر چلنے والی ڈیوائسز پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور متاثرہ فرد کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔

ادارے کی جانب سے آگاہ کیے جانے پر ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16.6.1 کے نام سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

Citizen Lab کے مطابق صارفین اپنی ایپل ڈیوائسز پر لاک ڈاؤن موڈ کو ان ایبل کرکے ہیکرز کے حملے کو بلاک کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/417119/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/09/417119/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version