آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت انسانوں کی لکھائی کی نقل بھی کر سکتی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے محققین نے ایک ایسا اے آئی ٹول تیار کیا ہے جو کسی بھی فرد کی لکھائی یا ہینڈ رائٹنگ کی لگ بھگ درست نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس اے آئی ٹول کو کسی فرد کے ہاتھ سے لکھے چند جملے درکار ہوتے ہیں جس کے بعد وہ اس کی نقل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد یہ شناخت کرنے میں ناکام رہتے ہیں کہ کونسی لکھائی حقیقی فرد کی ہے اور کونسی اے آئی ٹول کی۔ ہم ٹول کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
اس اے آئی ٹول میں انگلش تحریروں کی نقل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ابھی یہ عوام کو دستیاب نہیں، مگر اس ٹول کو فراڈ اور ایسے ہی دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News