Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال

Now Reading:

شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال

وہ اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے!

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے ایک ایسا کیمرا بنادیا ہے جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے۔

پوئٹری کیمرا نامی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو تصاویر کو شاعرانہ الفاظ میں تبدیل کر دیتی ہے۔

پہلی نظر میں تو یہ کیمرا دیگر ڈیجیٹل کیمروں جیسا ہی نظر آتا ہے مگر باریک بینی سے دیکھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرا نہیں۔

یہ وہ کیمرا ہے / فوٹو بشکریہ پوئٹری کیمرا

صرف تصاویر کھینچنے کی بجائے یہ کیمرا مناظر کو مدنظر رکھ کر شاعری کرتا ہے۔

Advertisement

Zhang اور Mather نامی افراد نے کیمرا تیار کیا ہے اور انہوں نے ٹیکنالوجی اور آرٹ میں اپنی مہارت کو باہم ملا دیا ہے۔

ابتدائی مراحل میں دونوں نے اس ڈیوائس کے لیے متعدد اے آئی ماڈلز کو استعمال کیا تھا اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس منفرد ڈیوائس کے لیے کریڈٹ کارڈ کے حجم کے Raspberry Pi کمپیوٹر کو استعمال کیا گیا ہے جو چھوٹا ہونے کے باوجود بہت زیادہ طاقتور ہے۔

یہ کمپیوٹر تصاویر کو کھینچتا ہے اور پھر ڈیوائس میں موجود الگورتھمز مناظر کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

اس کے بعد اے آئی ماڈل تصویر کا جائزہ لے کر اس کے  رنگوں اور دیگر عناصر کو شناخت کرتا ہے اور اس کے مطابق شاعری کے الفاظ تیار کرتا ہے۔

اسے تیار کرنے والوں نے بتایا کہ یہ ڈیوائس اوپن سورس ہے اور صارفین اپنی پسند کے مطابق شاعری کی مختلف اقسام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر