Advertisement

واٹس ایپ کے دلچسپ فیچر سے متعلق اہم خبر

واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے تحت مین ڈیوائس کے ساتھ ساتھ لنکڈ ڈیوائسز پر بھی چیٹ لاک کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

جی ہاں، چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے، مگر اس فیچر میں ایک خامی تھی کہ آپ صرف مین ڈیوائس میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

لنکڈ ڈیوائسز پر لاکڈ چیٹ فولڈر واٹس ایپ کی مین اسکرین کے اوپر نظر آئے گا۔

Advertisement

مگر آپ کے مین واٹس ایپ اکاؤنٹ کا سیکرٹ کوڈ لنکڈ ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گا بلکہ تمام ڈیوائسز کے لیے پرائمری ڈیوائس کی سیٹنگز میں جاکر ایک نیا سیکرٹ کوڈ تیار کرنا ہوگا۔

جب صارف سیکرٹ کوڈ تیار کرلیں گے تو ان کی لاکڈ چیٹس تمام لنکڈ ڈیوائسز کی چیٹ لسٹ سے بھی غائب ہو جائے گی اور ان تک رسائی لاکڈ چیٹس اسکرین کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
Next Article
Exit mobile version