واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو ان کی چیٹس میں اہم پیغامات کو منظم رکھنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو سب سے پہلے گزشتہ بِیٹا ورژن 2.24.7.27 میں دیکھا گیا تھا اور اب اس کو عوامی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
پِنڈ میسجز کے لیے تھمب نیل پری ویو کو شامل کر کے واٹس ایپ نے چیٹس میں صارفین کے رابطے اور ترتیب کو بڑھانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین پِنڈ میسج کو پورا کھولے بغیر اس کے متن کی شناخت کر سکیں گے۔
یہ تھمب نیل پری ویو خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز جیسے میڈیا پیغامات کے لیے کارگر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
