واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ؛ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

واٹس ایپ صارفین کے لئے ایک اور اچھی خبر
دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اے آئی امیج جنریٹر کو لکھ کر ہدایات دیں گے اور وہ اس کے مطابق پروفائل فوٹو تیار کرے گا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو پروفائل کے لیے اچھی تصویر کھینچنے یا تلاش کرنے کے لیے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ کام اے آئی ٹیکنالوجی خود کرے گی۔
اس فیچر سے صارفین کی پرائیویسی کو بھی تحفظ ملے گا کیونکہ اے آئی پروفائل فوٹو کو کسی غلط کام کے لیے استعمال کرنا مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے کیونکہ ابھی اس پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

