Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے میں مددگار طریقے کون سے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے میں مددگار طریقے کون سے ہیں؟ جانیے

ایک اے سی چلانے کیلئے کتنی سولر پلیٹس درکار ہوتی ہیں؟ جانیے

کیا آپ اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے کے طریقے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

عام طور پر اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ یہ مشین بہت زیادہ توانائی خرچ کرتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ بجلی کے بل میں کمی لاسکتے ہیں۔

اے سی کا درست درجہ حرارت سیٹ کریں

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اے سی کے ٹمپریچر میں ہر ایک ڈگری اضافے سے بجلی کی 6 فیصد بچت ہوتی ہے۔

Advertisement

تو 18 کی بجائے 24 سے 26 ڈگری کرنے سے بجلی کے بل میں 36 سے 48 فیصد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ گھر مناسب حد تک ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کمرے کے مطابق درست درجہ حرارت کا انتخاب کمپریسر کو زیادہ دیر تک کام کرنے نہیں دیتا جس سے بجلی کے بل میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

پردوں سے مدد لیں

پردوں سے کمرے کو تاریک کرنے سے اے سی کے استعمال میں نمایاں کمی آتی ہے کیونکہ پردے کمرے کو سورج کی حرارت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

گرمی کی شدت کم ہونے پر اے سی کو کمرا ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، جس سے بجلی کی بچت ہوتی ہے۔

ڈیوائسز بند کر دیں

Advertisement

اگر ممکن ہو تو کمرے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والی مصنوعات جیسے فریج، ٹی وی اور کمپیوٹر کو اے سی چلانے سے قبل بند کر دیں کیونکہ ان سے کافی حرارت پیدا ہوتی ہے اور اے سی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

اے سی کے ساتھ پنکھے سے بھی مدد لیں

ضروری نہیں کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہر وقت اے سی کی مدد لی جائے، چھت پر لگے پنکھے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پیک آور میں استعمال کرنے سے گریز کریں

تو پیک آور میں اے سی استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس وقت کم اے سی چلانے پر بھی بجلی کے بل میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

مسلسل چلانے سے گریز کریں

Advertisement

اگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو ایک یا 2 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں۔

عموماً اس وقت تک اے سی کی ٹھنڈک بند کمرے میں برقرار رہتی ہے اور اس طریقے سے بجلی بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی
سام سنگ ہیلتھ: ایڈوانس فیچرز کیلئے سبسکرپشن ماڈل پر غور
گھر میں پڑے، پرانے اسمارٹ فون کو ڈجیٹل چوکیدار بنائیں
گوگل میسجز میں نیا فیچر متعارف! گروپ چیٹس سے پیغامات حذف کرنا اب ممکن
ناروے نے دنیا کا پہلا ’’چارجنگ ہائی وے‘‘ متعارف کرادیا
ہونڈا سی ڈی 70 صرف 6 ہزار 448 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر