ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اگلے سال آئی فون 17 سیریز لانچ کرنے کا امکان ہے۔
ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔
آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔
آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔
آئی فون 17 اور 17 سلم میں 8 جی بی ریم جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔
اس کے علاوہ آئی فون 17 کے چاروں ماڈلز میں سامنے والے کیمرے 24 میگا پکسلز کے ہوں گے جو موجودہ 12 میگا پکسلز کیمروں سے ایک اپ گریڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News