
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے سی ای او ایلون مسک نے ایکس کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا ہے۔
حال ہی میں ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی ہمشیرہ ٹوسکا مسک کے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین کو ٹی وی سیریز، موویز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘صارفین اب ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، سبسکرپشن آن کریں اور اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروائیں اور رقم کمائیں۔’
ایلون مسک کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News