Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان کردیا

Now Reading:

ایپل نے معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان کردیا

ایپل کا اس ہفتے اپنی نئی مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد فیچرز کی فہرست جاری کی گئی تھی، فہرست میں آئی ٹریکنگ، میوزک ہیپٹکس، ووکل شارٹ کٹس اینڈ وہیکل موشن کیوز شامل ہیں۔

ان تمام فیچرز میں آئی ٹریکنگ فیچر کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک نئی اختراع ہوگی۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ فیچر آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو اپنی ڈیوائسز آنکھوں سے کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔

یہ فیچر بالخصوص جسمانی طور پر معذور صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو اس کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کو باآسانی کے استعمال کر سکیں گے۔

Advertisement

اس فیچر کے لیے ڈیوائس میں نصب فرنٹ کیمرا چند سیکنڈوں میں آئی ٹریکنگ کی پیمائش کرے گا۔

فیچر کے لیے پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اس لیے آئی ٹریکنگ کے حوالے سے جو بھی ڈیٹا استعمال کیا جائے گا وہ ڈیوائس تک ہی محدود رہے گا، یہاں تک کہ وہ ایپل کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیچر آئی پیڈ او ایس اور آئی او ایس پر تمام ایپس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا لہٰذا اس کے لیے کسی اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھر میں فلک پر آج رات اسٹابری مون کادلچسپ نظارہ دیکھا جاسکے گا
سوزوکی کلٹس 2025 کی قیمت اور فیچرز؛ جون 2025 کا تازہ ترین اپڈیٹ
لائی فائی ٹیکنالوجی دنیابھر کے صارفین کے لئے کب تک دستیاب ہوگی ؟
سام سنگ گلیکسی اے 54 کی نئی قیمت اور مکمل فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ
سام سنگ گیلکسی اے 16 کی قیمت اور فیچرز، جون 2025 اپڈیٹ
2025 میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمتیں اور قسطوں کی تفصیل جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر