Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو صدا کاروں میں اے آئی کمپنی پر آواز چرانے کا مقدمہ درج کردیا

Now Reading:

دو صدا کاروں میں اے آئی کمپنی پر آواز چرانے کا مقدمہ درج کردیا
دو صدا کاروں میں اے آئی کمپنی پر آواز چرانے کا مقدمہ درج کردیا

دو صدا کاروں میں اے آئی کمپنی پر آواز چرانے کا مقدمہ درج کردیا

جی ہاں اے آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد اب بہت سارے فنکار اورصدا کاراے آئی کمپنیوں پر مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کر رہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آئی کمپنیوں نے اپنے اے آئی ماڈلز میں کسی نہ کسی طرح سے ان کی آواز، تحریر، تقریر، ان کی تصاویر، رنگ یا مزاج کو چرایا ہے۔

اس ضمن میں تازہ خبر یہ ہے کہ امریکا کے دو مشہور صداکاروں نے آرٹیفیشل انٹیلیجینٹس کی ایک نئی  کمپنی Lovo پر ایک مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ مین ہٹن کے وفاقی کورٹ میں گزشتہ دنوں درج کیا گیا اور ان کا دعویٰ یہ ہے کہ کمپنی نے ان صداکاروں کی آوازکو کاپی کیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر اے آئی وائس اوور ٹیکنالوجی میں شامل کیا ہے۔

مقدمہ درج کرانے میں ایک خاتون لینیا سیج جبکہ دوسرے پال اسکائی لہرمین شامل ہیں انہوں نے سان فرانسسکومیں بننے والی نئی لوووکمپنی پر مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کمپنی مختلف صارفین کو اے آئی پر مبنی آوازیں بھیجتی ہیں تاہم انہوں نے اجازت لیے بغیر ان دونوں صداکاروں کی ہوبہو آوازوں کے نمونوں کو نہ صرف شامل بھی کیا ہے بلکہ وہ اسے فروخت بھی کر رہی ہے، ان دونوں نے کمپنی پر پچاس لاکھ ڈالر کا حرجانہ عائد کیا ہے۔

ان دونوں صداکاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ان کی آواز کی پچ کو بغیر اجازت استعمال کیا ہے اور یہ فراڈ کے مرتکب ہوئے ہیں اورغلط ایڈورٹائیزنگ کے ذریعے عوام کے حقوق کو سلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بہت ساری ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اس طرح کے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد اے آئی کمپنیوں کی ہے، ان کمپنیوں نے نہ صرف آواز بلکہ کتابیں، نیوز آرٹیکل، حتیٰ کہ گانوں کے اشعار بھی چرائے ہیں انہیں  کسی نہ کسی شکل  جنریٹیو اے آئی میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر دونوں مدعین کے وکیل اسٹیوکوہن کا کہنا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آئندہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہواور یہی وجہ ہے انہوں نے لووو کمپنی پر یہ مقدمہ کیا ہے اور ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ اس کمپنی نے اب تک کتنے لوگوں کی  آوازوں کو چرا کر انہیں اے آئی سسٹم میں شامل کیا اور اس کے ذریعے آگے بڑھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتادیا
واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
ایزی لوڈ کروانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ اہم خبر آگئی
واٹس ایپ صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف
یوٹیوب اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر