Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کو تیار

Now Reading:

یوٹیوب اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کو تیار

یوٹیوب اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کو تیار

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔

آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ ’واچ ٹائم شیئر‘ رہا۔

Advertisement

جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائے گا۔

1) ونر: واضح طور پر فاتح تھمب نیل جو واچ ٹائم کے اعتبار سے سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

2) پریفرڈ (جس کو فوقیت دینے کا اشارہ ہوگا): وہ تھمب نیل جس نے دیگر سے بہتر کارکردگی دکھائی ہوگی لیکن عداد و شمار کے اعتبار سے نتائج کم حتمی ہوں گے۔

3) نن: کسی بھی تھمب نیل کو فاتح قرار نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وہ تھمب نیل جو آزمائش میں برتری نہیں حاصل کر سکا ہوگا صارفین اس کو صرف مینوئلی اپنی انتخاب کردہ ویڈیو پر لگا سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان
آج دنیا بھر میں انٹرنیشنل مون ڈے منایا جارہا ہے
چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی چیٹ باٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار
پاکستان میں فیس بک تک رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
ریلی کے دوران کی گئی فائرنگ میں کان کا حصہ کٹ گیا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 45 ملین ڈالر دینے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر