Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکس (ٹوئٹر) میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی گئی

Now Reading:

ایکس (ٹوئٹر) میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی گئی

ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں نامناسب اور پرتشدد پوسٹ کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس طرح کے مواد کو 18 سال سے کم عمر افراد یا انہیں دیکھنے سے انکار کرنے والوں تک پہنچنے سے بلاک کیا جائے گا۔

ابھی بھی ایکس کی جانب سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نامناسب یا بالغ مواد پوسٹ کرنے سے روکا نہیں جاتا مگر اب کمپنی کی جانب سے چند شرائط کے ساتھ اس کی رسمی منظوری دے دی گئی ہے۔

اب جو صارفین نامناسب یا پرتشدد مواد پوسٹ کریں گے، ان سے کمپنی کی جانب سے میڈیا سیٹنگز میں تبدیلی کا کہا جائے گا تاکہ تصاویر اور ویڈیوز کو ایسے مواد میں ڈالا جا سکے جس کو دیکھے جانے قبل وارننگ دی جاتی ہے۔

Advertisement

18 سال سے کم عمر افراد یا ایسے صارفین جن کی پروفائل پر تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا گیا ہوگا، وہ اس طرح کا مواد دیکھ نہیں سکیں گے۔

اگر صارفین کی جانب سے نامناسب مواد کے حوالے سے میڈیا سیٹنگز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی تو پھر کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جائے گا۔

نئی پالیسیوں کا اطلاق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر پر بھی ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ہمارا ماننا ہے کہ صارفین کو ہر طرح کا مواد بنانے، پوسٹ کرنے اور دیکھنے کی اس وقت تک آزادی ہے جب اسے قانونی طور پر تیار اور پوسٹ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر