واٹس ایپ صارفین کیلئے مفید خبر آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میسیجنگ ایپ واٹس ایپ انسٹاگرام سے ملتے جلتے ایک نئے فیچر کی تیاری پر کام کررہا ہے جو صارفین کو ان اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوبارہ شیئر کرنے کی اجازت دے گا جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔
نئے فیچر کو ری شیئر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا نام دیا گیا ہے جو صارف کو ایسے اسٹیٹس جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو وہاں سے اپنے کانٹیکسٹ کے ساتھ ری شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا۔
اس فیچر میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ انٹرفیس کے اندر ایک نیا بٹن شامل کیا جائے گا، یہ بٹن واٹس ایپ صارفین کو بآسانی ان اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوبارہ شیئر کرنے کے قابل بنائے گا جہاں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔
نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو ٹیگ کیے گئے اسٹیٹس کے اسکرین شاٹس یا اصل شیئر کیے گئے کنٹینٹ پر جاکر privately شیئر کرنے جیسی پریشانی سے بچایا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News