آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے ایک نئی لیک میں بتایا گیا ہے کہ یہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ طاقتور ہوگا، یہ ایس ای سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہوگی جبکہ اس کے حجم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ اسکرین دی جائے گی جو ایس ای 3 کی 4.7 اسکرین کے مقابلے میں کافی بڑی ہوگی۔ اس فون میں اے 18 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 بیک سے دیکھنے میں آئی فون 16 جیسا ہوگا۔ یعنی اس میں آئی فون 16 کی طرح ڈوئل لینس کیمرا سیٹ اپ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو مارچ سے مئی 2025 کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 کو مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ابھی ایپل کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہے۔
یاد رہے کہ آئی فون ایس ای 3 کی قیمت 429 ڈالرز ہے مگر ایس ای 4 کی قیمت زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News