پولینڈ کے ارب پتی تاجر نے جھوٹا اشتہار چلانے پر میٹا کے خلاف مقدمے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے ارب پتی تاجر رافل برزوکا اور ان کی اہلیہ نے فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیے جانے والے جھوٹے اشتہارات کے معاملے پر میٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
تاجر کے مطابق مذ کورہ اشتہار میں ان کا چہرہ اور ان کی بیوی سے متعلق غلط معلومات شامل کی گئی ہیں۔
تاجر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جولائی کے آغاز میں میٹا کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن کمپنی کوئی حل نکالنے میں ناکام رہی۔
اس حوالے سے میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو جب غلط اشتہارات کا علم ہوتا ہے تو وہ ازخود انہیں اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیتی ہے۔
میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹا ٹیم دھوکہ باز عناصر کے خلاف مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News