پاکستان میں ایکس پر پابندی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا کیلئے قوانین موجود ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے قواعدوضوابط نہیں، شکایت آنے پر ایف آئی اے کہتا ہے پراسس پرعمل ہو گا، پراسس ہے کیا؟
انہوں نے کہا کہ سول شل میڈیا کی سائٹس کیلئے قوائد و ضوابط بن جائیں گے تو ایکس پر پابندی ختم کردی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردی سے کوئی محفوظ نہیں، اوورسیز میں بیٹھ کر انقلابی بننے والے اس ملک کے خلاف ایک پوسٹ کر کے دکھائیں، ملک سے باہر بیٹھ کر ڈیجٹل دہشت گردی نہیں چلے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں پگڑیاں اچھالنے کیلئے شوشل میڈیا کا استعمال ہوتا ہے، ہم سوشل میڈیا کیخلاف نہیں لیکن مثبت مقاصد کیلئے کام کریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہماری کچھ عدالتوں کو پتا نہیں چل رہا کہ نومئی کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے کہا جاتا ہے کہ بچہ سمجھ کر معاف کردو، بانی پی ٹی آئی بچہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں معافی ملے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News