Advertisement
Advertisement
Advertisement

وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

Now Reading:

وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

وی پی این استعمال کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا محمود الحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این کے باوجود پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ صارفین کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، صرف 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔

حفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت جس دن کہے گی اسی روز ایکس کھول دیں گے، ایکس نے پی ٹی اے کی شکایت پر گزشتہ 3 ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا، ٹیلی کام پر 2 سال میں کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے متعلق شکایت پر متعلقہ پلیٹ فارم سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اگر کوئی پوسٹ پاکستانی قوانین کے خلاف ہو تو حکومت کے کہنے پر ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، سب سے زیادہ ٹک ٹاک ہماری شکایت پر ایکشن لیتا ہے، سب سے کم عملدرآمد ایکس کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ متنازع یا خلاف قانون پوسٹس پر پورا فیس بک یا ٹوئٹر بلاک کرسکتے ہیں لیکن کسی مخصوص پوسٹ کو بلاک کرنا ممکن نہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے، 5G نیلامی اگلے برس مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں
پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو منفرد تحفہ
پولینڈ کے ارب پتی تاجر کا جھوٹا اشتہار چلانے پر میٹا کے خلاف مقدمے کا اعلان
واٹس ایپ کا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر