Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Now Reading:

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیر سمندر کیبل کٹنے سے گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خرابی پیدا ہوئی، جو دو روز میں دور کر دی گئی۔ دنیا بھر میں آن لائن رابطے معمول پر آگئے لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سلو ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی کام ماہر پرویز افتخار کا کہنا ہے کہ جو انٹرنیٹ ہم ایکسیس کرتے ہیں وہ موبائل کے ذریعے کرتے ہیں، موبائل کو اسپیکٹرم چاہیے، پاکستان میں اسپیکٹرم پورے ریجن میں سب سے کم ہے، اسی طرح اپٹک فائبر کی پینٹریشن ہماری بہت کم ہے، ان وجوہات کی بناء پہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ وہ نہیں بنتی جو کہ ہونی چاہیے۔

سائبر امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی کوالٹی، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں۔ لیکن کسی فائر وال سے انٹرنیٹ سلو ہونے کی باتیں بے سروپا ہیں۔

سائبر ماہر عمار جعفری کے مطابق جو بھی فائروال وغیرہ لگی ہے ان کے اپنے سسٹم کو سیکیور کرنے کے لئے ہے، ہر ملک کو حق ہے اپنے ملک کو سیو کرنے کا کہ جو بھی ٹریفک جا رہی ہے اس کے اوپر وہ ایسی نہ ہو کہ جس سے کوئی کسی کے خلاف نفرت پھیلے یا مسئلے مسائل بڑھیں۔

Advertisement

وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے پی ٹی اے سے جواب مانگ لیا ہے، کیونکہ بطور ریگولیٹر اصل حقیقت وہی بتا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں
پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو منفرد تحفہ
پولینڈ کے ارب پتی تاجر کا جھوٹا اشتہار چلانے پر میٹا کے خلاف مقدمے کا اعلان
واٹس ایپ کا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر