میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ پریسیلا چن کو منفرد تحفہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے لئے تیار کروائے گئے تحفے کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمہ تحفے میں دیا ہے جبکہ یہ مجسمہ اُن کے گھر کے احاطے میں رکھا ہوا ہے۔
ایک تصویر میں پریسیلا چن مجسمے کے ساتھ کھڑی کافی پی رہی ہیں جبکہ دوسری فوٹو میں مجسمے کا چہرہ دکھایا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں مارک زکربرگ نے لکھا کہ وہ اہلیہ کے مجسمے تیار کرنے کی رومی روایت کو پھر زندہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارک زکربرگ اور پریسیلا چن نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News