دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین صارفین کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔
ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔
اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا جہاں روشنی ناقص ہوگی۔
ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔
ان تمام سیٹنگز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News