Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے آئی ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے، بل گیٹس

Now Reading:

اے آئی ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے، بل گیٹس

اے آئی ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے، بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اے آئی پہلی ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ماہرین کی توقعات سے بھی زیادہ تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سے کافی کچھ اچھا ہوسکتا ہے مگر اس ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات پر انہیں خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی رفتار کا مطلب ہے کہ کمپنیوں کو حکومتوں کے ساتھ مل کر قوانین کی تیاری کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اے آئی ہماری معیشت کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے متعدد شعبوں کے لیے کام کرنے والے افراد کی ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کمپیوٹرز، فون اور انٹرنیٹ سے بھی زیادہ اثرات مرتب کرسکتی ہے، یہ میری زندگی میں ہونے والی سب سے بڑی ٹیکنالوجی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے اندر مختلف شعبے جیسے تعلیم اور صحت نمایاں حد تک بدل جائیں گے، اے آئی کے باعث کاروباری ہفتے کا دورانیہ مختصر ہوگا اور روایتی کل وقتی ملازمت کی ضرورت گھٹ جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ملازمت اتنی اہم نہیں رہے گی اور ہمارے خیال میں یہ ایک اچھی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک ٹوئٹر (ایکس) کو چلانے میں بُری طرح ناکام
کیا آپ کو بھی وائی فائی کی کم اسپیڈ کا سامنا ہے؟ کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں
80 ہزار برس بعد دم دار ستارے کی واپسی
سورج کا گماں دینے والی دنیا کی روشن ترین ٹارچ تیار
اگلے 25 برسوں کے دوران ایک عالمی وبا کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے، بل گیٹس
اپنا کام جاری رکھنا چاہتا ہوں لیکن اب زیادہ محنت کرنے کا خواہشمند نہیں، بل گیٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر